گوجرہ: خاتو ن کو بچو ں سمیت اور دوشیزہ کو اغوا کرلیا گیا

گوجرہ: خاتو ن کو بچو ں سمیت  اور دوشیزہ کو اغوا کرلیا گیا

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا)خاتو ن کو بچو ں سمیت اور اٹھارا ں سا لہ دوشیزہ کو اغوا کرلیا ۔ چک نمبر 371 ج ب مونگی روڈ کے ظفر اقبال نے تھا نہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے۔۔۔

بتایا کہ اسکی شادی شدہ بیٹی بشریٰ بی بی اپنی دو بیٹیو ں پا نچ سا لہ زینب اور چودہ سا لہ سمیرا کے ہمراہ گھر موجود تھی کہ یعقوب وغیرہ چار کار سوار اغوا کرکے لے گئے ۔محلہ صدیق گارڈن کی جمیلہ حسن نے مقدمہ درج کرا یا کہ اسکی بیٹی (ن )گھر موجود تھی کہ نا معلو م افراد اسکو اغوا کرکے لے گئے ۔ سٹی پولیس گوجرہ نے مغویا ن اور ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں