ڈی سی کی کھلی کچہری ،مسائل سنے ، حل کے احکامات

ڈی سی کی کھلی کچہری ،مسائل سنے ، حل کے احکامات

جھنگ ، اٹھارہ ہزاری (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر شہریوں کے مسائل کا ازالہ اب ان کی دہلیز پرکیا جا رہا ہے ۔

اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر ایم عمیرنے تحصیل اٹھارہ ہزاری کے اراضی ریکارڈ سنٹر میں کھلی کچہری لگائی ۔کھلی کچہری میں شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل کو فرداً فرداً سنا گیا۔اس موقع پر ضلعی محکموں کے سربراہان بھی کھلی کچہری میں موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد موقع پر عملدرآمد کے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جارہے ہیں۔ مسائل کو فوری حل کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کو احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ نے 3 /11تھل گلاب والا کے سکونتی ہاشم بھٹی کی شکایت پر رانا واجد، اللہ دتہ نول اور دیگر پٹواریوں کے پرائیویٹ منشیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا اورکہاحکومت کاشتکاروں سے گندم کی خریداری کی پالیسی پر غور کررہی ہے ،امید ہے اس جلد کوئی بہتر نتیجہ نکلے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں