ریل بازار چوک کے اطراف میں رکشہ سٹینڈ بن گئے

 ریل بازار چوک کے اطراف میں رکشہ سٹینڈ بن گئے

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر کے مین ریل بازار چوک کے چاروں اطراف جس میں سرکلر روڈ کوٹ روڈ شہید روڈ واقع ہیں جھنگ کا دل بھی اسی جگہ کو کہتے ہیں اور ۔۔۔

تجارت بھی سب سے زیادہ ا سی جگہ پر ہوتی ہے لیکن یہاں رکشہ سٹینڈ اور چنگ چی رکشہ کے غیر قانونی سٹینڈ بن چکے ہیں جہاں بھتہ خوری بھی کی جاتی ہے ریل بازار چوک پر تعینات ٹریفک پولیس کے اہلکار ڈیوٹی پر تو دکھائی دیتے ہیں لیکن صرف سائیڈ پر کرسی رکھ کر اور موبائل فون پر ہی مصروف دکھائی دیتے ہیں سارا دن رکشے چنگ چی رکشے ریل بازار چوک کے چاروں اطراف غیر قانونی طور پر کھڑے رہتے ہیں لیکن انکو کوئی پوچھنے والا نہیں ریل بازار چوک کے قریب ہی سارا دن چند لوگوں نے خود ساختہ سٹینڈ بنا کر بھتہ خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے شہریوں نے ڈی پی او جھنگ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ ریل بازار چوک کے چاروں اطراف سے غیر قانونی رکشہ سٹینڈ ختم کروائیں جائیں تاکہ شہری اور دوکاندار سکھ کا سانس لے سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں