ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ہم ایرانی حکومت اور عوام کے دکھ میں شریک :چودھری شہباز

 ابراہیم رئیسی کی شہادت پر ہم  ایرانی حکومت اور عوام کے  دکھ میں شریک :چودھری شہباز

سمندری (نمائندہ دنیا )چیئرمین ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی چودھری شہباز بابر ایم این اے نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات کی المناک شہادتوں پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں،شہید علامہ ابراہیم رئیسی اتحاد امت کے داعی سیاسی مدبر اور مظلوم و محروم اقوام کے طرفدار تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں