صحافی مرزا عظیم کے والد انتقال کر گئے ، آبائی قبرستان میں سپرد خاک
جکھڑ (سٹی رپورٹر )صحافی مرزا عظیم کے والد وفات پا گئے ، آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا ۔
تفصیل کے مطابق مقامی صحافی مرزا عظیم کے والد مرزا محمد اصغر وفات پا گئے ، مرحوم کی نماز جنازہ آبائی علاقہ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و سماجی ، صحافتی شخصیات سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت اختیار کی ۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔