فیسکو صارفین کو 24گھنٹے بجلی کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے کو شاں

 فیسکو صارفین کو 24گھنٹے بجلی کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے کو شاں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) موجودہ ہیٹ ویو کے پیش نظر صارفین کو 24گھنٹے بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔

فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں صارفین کی انفرادی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے اضافی سٹاف تعینات کیاگیا ہے تاکہ ان کو فوری رسپانس کیاجاسکے اورانہیں سخت گرمی میں مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔وزارت توانائی (پاورڈویژن)کی ہدایات پر فیسکو اپنے صارفین کی آسانی کے لیے ہرتین گھنٹے بعد چھ آپریشن سرکلز فیصل آباد فرسٹ،سیکنڈ،جھنگ،سرگودھا،میانوالی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے فیڈرز سے متعلق ڈیٹا اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپ ڈیٹ کررہا ہے۔ جس میں مختلف گرڈسٹیشنزسے نکلنے والے فیڈرز پر فالٹ کی وجوہات اوردورانیہ صارفین کے ساتھ شیئر کیاجارہاہے ۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر بذات خود ہمہ وقت تمام فیڈرز پر بجلی کی ترسیل کو مانیٹر کررہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں