ارم سلطانہ جی سی یو سٹاف ایسوسی ایشن کی بلا مقابلہ صدر منتخب

 ارم سلطانہ جی سی یو سٹاف ایسوسی ایشن کی بلا مقابلہ صدر منتخب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈاکٹر ارم سلطانہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئیں۔ وہ اے ایس اے جی سی یو ایف کی پہلی خاتون صدر بنی ہیں۔

کنو ینئر الیکشن کمیٹی کی جاری کردہ لسٹ کے مطابق ڈاکٹر ارم سلطانہ کے مقابل امیدوار ڈاکٹر رضوان اللہ کوکب نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جس کے بعد وہ بلامقابلہ صدر منتخب قرار پائیں۔ ڈاکٹر محمد کامران خان اور حافظ حامد حماد نائب صدور، ڈاکٹر حبیب اللہ ندیم جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر فرخ عظیم جوائنٹ سیکرٹری اور ڈاکٹر شعیب خالد انفارمیشن سیکرٹری بھی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔ فنانس سیکرٹری کیلئے دو امیدواروں جی سی یو ٹی اے کے ڈاکٹر بشارت علی اور یو ٹی اے کے ڈاکٹر محمد فاروق ریحان کے درمیان مقابلہ ہے جس کیلئے ووٹنگ 26 جون کو ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں