کمالیہ :بارش سے گرمی کا زور ٹو ٹ گیا متعدد فیڈر ٹرپ، بجلی کی فراہمی معطل

کمالیہ :بارش سے گرمی کا زور ٹو ٹ گیا  متعدد فیڈر ٹرپ، بجلی کی فراہمی معطل

کمالیہ (نمائندہ دنیا )شہر و گردونواح میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹو ٹ گیا جبکہ اس دوران فیسکو کے متعدد فیڈر ٹرپ کرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کمالیہ شہر و گردنواح میں موسلادھار بارشوں نے گرمی کا زور ٹوٹ گیا گرمی کے ستائے عوام نے باران رحمت پر اﷲ کا شکر ادا کیا جبکہ بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے آمدو رفت میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ علاوہ ازیں بارش کی وجہ سے بجلی کے متعدد فیڈر بھی ٹرپ کر گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں