زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر 8بھٹوں کے مالکان پر مقدمات

 زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر 8بھٹوں کے مالکان پر مقدمات

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحول نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے 8 بھٹوں کے مالکان کے خلاف مقدمات درج اور بھٹوں کا آپریشنل ورک رکوادیا۔۔۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول جوہر عباس رندھاوانے بتایا کہ چک 9 ج ب بائی پاس روڈ،8 ج ب،چک 243 ر ب سمندری روڈ میں بھٹوں کے مالکان کے خلاف ایکشن لیا گیا ٹیموں نے شیخوپورہ روڈ پر ٹیکسٹائل ملز کو پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول رولزکی خلاف ورزی پر دولاکھ روپے جرمانہ کیا جبکہ جڑانوالہ کھرڑیانوالہ روڈپر ٹیکسٹائل ملز کو7روز میں اصلاح کیلئے نوٹس بھی جاری کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں