فیسکو ریجن میں کہیں لوڈمینجمنٹ نہیں کی جا رہی:ترجمان

 فیسکو ریجن میں کہیں لوڈمینجمنٹ نہیں کی جا رہی:ترجمان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کے ترجمان طاہر محمود شیخ کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی(پاورڈویژن)کی ہدایات پر۔

 فیسکو ریجن میں کہیں بھی لوڈمینجمنٹ نہیں کی جا رہی۔ فیسکو کو ملنے والے بجلی کوٹہ اور ریجن کی طلب میں توازن ہونے کے باعث فیسکور یجن کے آٹھ اضلاع میں 53لاکھ صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ، فیسکو کے تمام 1306فیڈرزاے کیٹگری میں شامل ہونے کے باعث کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز فیصل آباد فرسٹ،سیکنڈ،جھنگ،میانوالی،سرگودھا اور ٹوبہ میں روزانہ کی بنیاد پرتقریباً 4سے 7فیڈرز پرایک سے تین گھنٹوں کیلئے بجلی کی سپلائی تکنیکی وجوہات کی بنا ء پر متاثر ہوتی ہے ۔جس کیلئے فیسکوکا فیلڈسٹاف 24گھنٹے متحرک ہے ۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر حالیہ ہیٹ ویوواور موسمی حالات کے پیش نظرفیسکو ریجن میں تمام مینٹی نینس اور شٹ ڈاؤنز کے پرمٹ بھی کینسل کردیئے گئے تاکہ سخت گرمی میں صارفین کوزیادہ دیر تک بجلی کی بندش کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں