ایم ڈی واسا غیر قانونی کنکشن لینے والوں کیخلاف ناکام

ایم ڈی واسا غیر قانونی کنکشن لینے والوں کیخلاف ناکام

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایم ڈی واسا غیر قانونی طریقے سے کنکشن حاصل کرنے والی کالونیوں کے خلاف کوئی کارر وائی نہ کرسکے ایکشن لینے کی بجائے ایم ڈی واسا سابق افسروں پر ملبہ ڈال کر کام چلا رہے ہیں ۔۔۔

غیر قانونی سروسز کی مد میں کروڑوں روپے کی ریکوری بھی نہ کی جاسکی تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں درجنوں نجی رہائشی کالونیوں کی جانب سے اپنے سیوریج سسٹم کا پانی بغیر کسی منظوری یا سرکاری فیس کی ادائیگی کے واسا کی سیوریج لائنوں میں ڈالا گیا ہے لیکن واسا کی جانب سے ان ڈویلپرز اور بااثر کالونی مالکان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی دو روز قبل کمشنر کی جانب سے ایک میٹنگ کی گئی جس میں کمشنر کی جانب سے ایم ڈی واسا سے کاروائیوں سے متعلق سوال کیا گیا لیکن ایم ڈی واسا کوئی جواب نہ دے سکے کمشنر کی جانب سے دوبارہ سوال کیا اور استفسار کیا گیاکہ غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کیا کار روائیاں کی گئی ہیں جس پر ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ یہ کنکشن میری تعیناتی سے پہلے کے ہیں جس پر کمشنر سلوت سعید نے اظہار برہمی کرتے ہوئے جلد کاروائیاں کرنے کا ہدف دے دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں