ایف ڈی اے کا بجٹ متوازن ہو نا چاہیے :آصف چودھری

 ایف ڈی اے کا بجٹ متوازن ہو نا چاہیے :آصف چودھری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے ہدایت کی کہ ایف ڈی اے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو متوازن اور تعمیر و ترقی کا آئینہ دار ہوناچا ہیے اس سلسلے میں اخراجات میں کمی اور۔۔۔

 ذرائع آمدن میں اضافہ کیلئے ٹھوس اور جامع لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے حکومت پنجاب کی مالیاتی استحکام کی ترجیحات اور رہنما اصولوں پر عملد آمد کویقینی بنایاجائے انہوں نے یہ ہدایت شعبہ فنانس کے افسران کو سالانہ بجٹ برائے سال 2024-2025ء کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کی انہوں نے کہاکہ سابقہ سالوں کے بجٹ اہداف ، آمدن و اخراجات ،ہنگامی مالی ضروریات اور مالیاتی تقاضوں کے دیگر پہلوئوں کو زیر نظر رکھتے ہوئے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو ادارہ کی ترقی، اربن ڈویلپمنٹ اور عوامی خدمات کے معیار میں اضافہ کیلئے ممدو معاون ہوناچا ہیے اس سلسلے میں فنانس کمیٹی کے اجلاس میں تمام بجٹ تجاویز کو تفصیلی طور پر زیر بحث لاکر حتمی شکل دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں