ڈپٹی کمشنر جھنگ کا گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول باغ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر جھنگ کا گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول باغ کا دورہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول موضع باغ میں نئے کلاس رومز کی تعمیر کے کام کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کیا۔کنٹریکٹر کو فنشنگ کے کام کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے بائی پاس روڑ شورکوٹ کی جاری ترقیاتی اسکیم کا وزٹ کیا ، سڑک کی پیمائش، میٹریل کی کوالٹی کا جائزہ لیا اورہائی وے کے افسروں کو سڑک کی سائیڈز پر مزید مٹی ڈالنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی محمد عمیر نے زیر تعمیر گورنمنٹ خواتین کالج شورکوٹ کینٹ کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کیا، محکمہ بلڈنگ کے افسروں سے جاری سکیم پر کام کے حوالے سے بریفنگ لی اورکنٹریکٹر کو کام جلد مکمل کرنے اور کوالٹی کو بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد عمیرنے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔ری ویمپنگ کے جاری کام کا جائزہ لیا اور کنٹریکٹر کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور مشینری کی ورکنگ حالت کا معائنہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں