جھنگ : نوجوان پر تشدد،ڈی پی او کا نو ٹس ، ملزم گرفتار

جھنگ : نوجوان پر تشدد،ڈی پی او کا نو ٹس ، ملزم گرفتار

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ کوٹ شاکر میں نوجوان پر تشدد۔ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا فوری نوٹس، ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔تھانہ کوٹ شاکر میں ملزم شہباز نے مخبری کے شک کی رنجش پر مظاہر کو لوہے کے ہنٹر سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ تھانہ کوٹ شاکر میں ملزم شہباز اور اسکے ساتھی الیاس کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے ۔ تشدد پر زیرو ٹارلینس پالیسی اپنائی جائے گی۔ عدم برداشت اور انتہا پسندانہ رویوں کی روک تھام کیلئے سوسائٹی کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں