حکومت ینگ ڈاکٹرز سے مذاکرات کرے :محبوب الزماں

 حکومت ینگ ڈاکٹرز سے مذاکرات کرے :محبوب الزماں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ساہیوال آتشزدگی واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔۔۔

 اس کی تحقیقات حکومت کا حق ہے تاہم وزیراعلیٰ کی جانب سے ایف آئی آر اور تحقیقات کے بغیر ڈاکٹرز کو ہتھکڑیاں پہنانا اور دیوار سے لگا کر کھڑے کردینا انتہائی تضحیک آمیز فعل تھا قوم کے مسیحاؤں سے یہ سلوک حکمرانوں کو زیب نہیں دیتا اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے جماعت اسلامی اس توہین آمیز رویہ کی مذمت کرتی ہے حکومت ڈاکٹرز سے مذاکرات کرے موجودہ صورتحال جس میں عام آدمی پریشان ہے ینگ ڈاکٹرزسے بھی اپیل کی کہ ان کے احتجاج کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو کسی قسم کی دشواری اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں