زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں اولمپک ڈے تقریبات کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں اولمپک ڈے تقریبات کا انعقاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں اولمپک ڈے تقریبات کا انعقاد جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر انتظام منعقدہ تقریبات میں واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کی۔ واک مین گیٹ سے شروع ہو کر ایڈمن بلاک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ اس سال اولمپک میں پاکستانی 8 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں کھیلوں کے میدان ویران ہیں اس تناظر میں طلبہ کو کھیلوں کی طرف مائل کرنے کے لئے دانستہ کاوشیں عمل میں لانا ہوں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں