دل کے ہسپتال میں ملازمین کی آتشزدگی سے نمٹنے کی مشق

دل کے ہسپتال میں ملازمین کی آتشزدگی سے نمٹنے کی مشق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ملازمین کو آتشزدگی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقیں سکھائی گئیں۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سٹاف کے لیے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں نرسوں، پیرامیڈیکل سٹاف اورسکیورٹی عملے کو آگ لگنے کی صورت میں فائر ایکسٹگشر چلانے اور اس میں موجود گیس کی اقسام سے متعلق آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر رانا ندیم بھی موجود تھے جنہوں نے مشقوں کی نگرانی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں