کمالیہ:فائر سیفٹی کے حوالے سے موک ایکسرسائز کا انعقاد

کمالیہ:فائر سیفٹی کے حوالے سے موک ایکسرسائز کا انعقاد

کمالیہ(سٹی رپورٹر )ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں ریسکیو1122 کے تعاون سے فائر سیفٹی کے حوالے سے ایک موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا ۔

 جس میں ایم ایس ڈاکٹر اعجاز احمد ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عدیل عارف ، ڈاکٹر احمد ، ڈاکٹر سید سلمان ، ڈاکٹر حافظ عمران علی تسارم ، وسیم عباس ، ڈاکٹر عثمان غنی ، ڈاکٹر اسد اشرف ، ڈاکٹر سدرا احسان ، سارا اکرام ، سٹاف نرسز ، ڈسپنسرز ، سکیورٹی گارڈز ، وارڈ سرونٹس ،جینی ٹوریل ، سپروائزرز سینٹری ورکرز اور ہسپتال کے دیگر عملہ نے شرکت کی ۔ ڈی ایم ایس ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے بتایا کہ ساہیوال ہسپتال جیسے واقعات سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ ہسپتال عملہ کی ٹریننگ نہایت ضروری ہے ۔ پنجاب حکومت کی واضح ہدایات کے بعد آج ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں ایک موک ایکسرسائز کا اہتمام کیا گیا جس میں آگ لگنے سے بچنے کی احتیاطی تدابیر اور اور فائر لگنے کی صورت میں اس پر قابو پانے کے طریقے بتائے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں