چنیوٹ: اندرون شہر دومن مضر اور ناقص گوشت برآمد

چنیوٹ: اندرون شہر دومن مضر اور ناقص گوشت برآمد

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ضلع بھر میں کارروائیاں اندرون شہر دومن مضر اور ناقص گوشت برآمد،تحصیل بھوآنہ میں مٹھائی میں حشرات کی موجودگی پر کارخانہ سیل جبکہ لالیاں میں نقاص صورتحال پر سوڈا واٹر فیکٹری سیل کردی گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کے ہمراہ منڈی باوالال چنیوٹ کے علاقہ میں مضر صحت گوشت کی فروخت ناکام بنا دی خراب اور مضر صحت گوشت کو فریزر میں چھپا کر رکھا گیا تھا ویٹرنری ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق گوشت انتہائی ناقص اور انسانی صحت کے لئے غیر موزوں تھا فوڈ سیفٹی ٹیم نے تقریباً2من سے زائد گوشت موقع پر تلف کروا دیا جبکہ بھوانہ می مٹھائیوں میں کھلے اور مضر صحت کیمیکلز کا استعمال ،میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی کارخانے کی صفائی انتہائی ناقص انتظامات اور مٹھائیوں میں حشرات کی موجودگی پر مٹھائی بنانے والا کارخانہ سیل کردیا گیا لالیاں میں واقع سوڈا بوتل بنانے والے کارخانے کا وزٹ کیا گیا اور واٹر فلٹرز کی عدم تبدیلی اور کارخانے کی صفائی کو ناقص صورتحال پر مشینری سر بمہر کر کے پروڈکشن بہتری تک روک دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں