انتظامی غفلت ،فیصل آباد میں پولی تھین بیگز کا استعمال جاری

انتظامی غفلت ،فیصل آباد میں پولی تھین بیگز کا استعمال جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر کان نہ دھرے انتظامی غفلت کے باعث فیصل آباد میں پولی تھین بیگز کا استعمال بند نہ ہوسکا ڈپٹی کمشنر اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات عملی اقدامات کی بجائے تصویری کارر وائیوں سے کام چلارہے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پولی تھین بیگز پر پابندی لگانے کے لیے خصوصی توجہ دی گئی جس کے لیے بھرپور تشہیری مہم بھی چلائی گئی مریم نواز کی جانب سے پابندی کے اطلاق کے لیے ماحولیات کے عالمی دن کا انتخاب کیا گیا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی توجہ کے باوجود فیصل آباد میں پابندی کا اطلاق نہیں ہوسکا ،کمشنر سلوت سعید ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات جوہر عباس کی لاپروائی کے باعث شہر بھر کے مختلف علاقوں میں موجود دکانوں پر ممنوعہ پولی تھین بیگز کا استعمال ہورہا ہے دودھ دہی پھلوں سبزیوں گوشت کریانے اور کپڑے جوتوں سمیت تمام اشیا کی خرید و فروخت کے لیے پولی تھین بیگز کا استعمال کیا جارہا ہے مختلف جگہوں پر ممنوعہ پولی تھین بیگز کی ہول سیل کی خرید و فروخت بھی ہورہی ہے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات جوہر عباس سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ڈی گراونڈ اور گلبرگ میں پابندی کا اطلاق کردیا گیا ہے باقی جگہوں پر بھی کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں