عوامی بہبود کے اقدامات میں سستی برداشت نہیں :ڈی سی

عوامی بہبود کے اقدامات میں سستی برداشت نہیں :ڈی سی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں عوامی بہبود کے اقدامات میں عملدرآمد پر کسی قسم کی سستی یا عدم توجہی برداشت نہیں کی جائے گی۔۔۔

 انہوں نے اجلاس کی صدارت کرکے محکموں کے ذمہ اہداف کا جائزہ لیا اور کہا کہ پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد میں زیروٹالرنس پالیسی ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اس ضمن میں ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ ریونیو ریکوری کے اہداف کو پورا کریں اور روزانہ ٹارگٹس مکمل کرکے اسسٹنٹ کمشنرز ریویو کریں ہیلتھ مراکز کے تواتر سے وزٹس پر زور دیا اور کہا کہ سرکاری ہسپتالوں اور ہیلتھ یونٹس میں تمام انتظامات اور میڈیکل ایمرجنسی سروسز اپ ڈیٹ ہونی چا ہئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں