انفورسمنٹ انسپکٹرز کا راج تجاوزات کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن،نذرانے دینے والوں کو کھلی چھوٹ

انفورسمنٹ  انسپکٹرز  کا  راج  تجاوزات  کیخلاف  ٹارگٹڈ  آپریشن،نذرانے  دینے  والوں  کو  کھلی  چھوٹ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن میں انفورسمنٹ انسپکٹرز کا راج تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کی بجائے ٹارگٹد آپریشن ہونے لگا انفورسمنٹ انسپکٹر نذرانے دینے والوں کو کھلی چھوٹ دے کر نذرانے نہ دینے والوں کے خلاف کار روائیاں کررہے ہیں۔۔۔

 چوک گھنٹہ گھر کے بازاروں میں تعیناتی کے لیے انفورسمنٹ انسپکٹرز کی جانب سے سیاسی سفارشیں کروانے اور بھاری رشوت دینے کا انکشاف ہوا ہے ۔انفورسمنٹ انسپکٹرز نے اپنے من پسند علاقوں میں تعیناتیاں کروا رکھی ہیں ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ انسپکٹرز مبینہ طور پر ٹارگٹڈ آپریشن کررہے ہیں ایک مارکیٹ میں جب تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوتا ہے تو انفورسمنٹ انسپکٹرز کو نذرانے دینے والے دکانداروں کیخلاف کار روائی نہیں کی جاتی جبکہ نہ دینے والوں کو جرمانے بھی کیے جاتے ہیں استغاثے بھی درج کروائے جاتے ہیں  یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ انفورسمنٹ انسپکٹرز چوک گھنٹہ گھر کے اطراف میں تعیناتی لینے کیلئے تگڑی سیاسی سفارشوں کا سہارا لیتے ہیں ایسے انسپکٹرز بعد میں تجاوزات مافیا کے ساتھ ہاتھ ملا کر رقوم اکٹھی کرتے ہیں اور نذرانے نہ دینے والوں کیخلاف کار روائیاں کرکے کارکردگی رپورٹس بھی بنا لیتے ہیں انسپکٹرز کی جانب سے افسروں کو بھی حصہ پہنچایا جاتا ہے چیف افسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو کا کہنا تھا تجاوزات کیخلاف بلا امتیاز کاروائیاں کی جارہی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں