شہری کا نقدی اور قیمتی اشیاء سے بھرا بیگ چوری کر لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نقدی اور قیمتی اشیاء سے بھرا بیگ چوری کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ریلبازار کے۔
علاقے کچہری بازار میں حمزہ نامی شہری کا پیسوں اور قیمتی اشیاء سے بھرا بیگ نامعلوم ملزمان کی جانب سے اسے باتوں میں الجھاتے ہوئے دھوکہ دہی سے چوری کرلیاگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔