7 محرم کا تاریخی و قدیمی جلوس آج جھنگ شہر سے برآمد ہو گا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )واقعہ کربلا کے شہید حضرت غازی عباس علم دار کی یاد میں علم و ذولجناح 7 محرم کا تاریخی و قدیمی جلوس آج جھنگ شہر سے برآمد ہو گا۔
قدیمی جلوس امام بار گاہ مہاجرین جھنگ شہر سے بعد از نماز فجر برآمد ہو کر اپنے مخصوص راستوں تانگہ اڈا ،شاہ کبیر ،شیریں چوک ،باب عمر سے ہوتا ہوا سبزی منڈی چوک پر پہنچے گا۔جہاں شرکاء جلوس نماز ظہرین ادا کرنے کے بعد امام بارگاہ قدیمی محلہ جوگیانوالا سے ہوتے ہوئے واپس امام بارگاہ مہاجرین پہنچیں گے ۔جلوس کی سکیورٹی کے لئے ایس پی ، ڈی ایس پی ، انسپکٹروں سمیت پولیس افسرں و جوانوں کی بھاری تعداد تعینات کی گئی ہے ، جلوس کی طرف آنے اور جانے والے تمام راستوں کو سیل کر کے جلوس کے راستہ میں واقعہ مکانوں اور دکانوں پر بھی مسلح اہلکار تعینات ہیں ۔