ٹھیکریوالا:ٹرانسفارمر خراب ہونے پر شہری گھنٹوں خوار
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )فیسکو حکام کی غفلت، ٹرانسفارمر خراب ہونے پر شہری 8گھنٹے فیسکو ٹیم کا انتظار کرتے رہے ۔
تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ پر واقع ہاؤسنگ کالونی کا ٹرانسفارمر گزشتہ شب خراب ہونے پر صارف نے فیسکو ہیلپ لائن پر کمپیلنٹ درج کروائی تو فیسکو آپرپشنل ٹیم نے کوئی رابطہ نہ کیا ،بعدازاں ایس ڈی او سب ڈویژن جھنگ روڈ کو فون کرکے شکایات بارے آگاہ کیا گیا لیکن اس کے باوجود علاقہ کی بجلی بحال نہ کی جا سکی، اہل علاقہ کو 8 گھنٹوں تک گرمی اور حبس میں گھروں سے باہر نکل کر رات سڑک پر گزارنا پڑی ، فیسکو حکام 8 گھنٹے بعد بجلی بحال کرنے پہنچے۔ شہریوں نے غفلت کے ذمہ دارافسروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔