واسا کا گلیوں، بازاروں میں سکر مشینیں لگا کر چھوڑ دینا معمول

 واسا کا گلیوں، بازاروں میں سکر مشینیں لگا کر چھوڑ دینا معمول

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)واسا کی ناقص حکمت عملی شہریوں پر بھاری پڑنے لگی واسا نے گلیوں بازاروں اور راستوں میں سکر مشینیں لگا کر چھوڑ دینا معمول بنا لیا ۔

واسا کی جانب سے سیوریج لائنوں کی صفائی کے لیے مین ہولز کے ڈھکن کھول کر سکر مشینیں لگائی جاتی ہیں اور کام مکمل کرکے مشینیں ہٹانے کی بجائے بیچ راستوں میں ہی چھوڑ دی جاتی ہیں جس کی وجہ سے راستے بند ہوجاتے ہیں اور آنے جانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن سرکاری محکمہ ہونے کی وجہ سے شہری خاموشی سے برداشت کرنے پر مجبور ہوتے ہیں نہ صرف مین شاہراہوں بلکہ گلیوں بازاروں میں بھی ایسی سکر مشینیں لگاکر چھوڑ دی جاتی ہیں اور واسا افسر اس مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دیتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں