اسوہ حسینی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے :آصف شیرازی

 اسوہ حسینی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے :آصف شیرازی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر)حسینیہ ٹرسٹ مرکزی امام بارگاہ کے چیئر مین سیدآصف رضا شیرازی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ؓنے اسلام کی سربلندی کے لیے عظیم قربانی پیش کر کے امت مسلمہ کو اصولوں کی خاطر ڈٹ جانے کا درس دیا ۔۔

انہوں نے کہا کہ آج اسلام دشمن لادینی قوتوں نے جس طرح مسلمانوں کے خلاف مختلف قسم کے جال پھیلا رکھے ہیں، ان کا مقابلہ کرنے کے لیے اسوہ حسینی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ، انہوں نے لوگوں پرزور دیا کہ ماہ محرم کے دوران باہمی رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہوئے معاشرہ میں قیام امن کی خاطر کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے ، تاکہ شرپسند عناصر کو اپنے ناپاک عزائم کو پورا کرنے کا ہرگزموقع نہ مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں