واقعہ کربلا ء باطل کے سامنے کلمہ حق کہنے کا درس دیتا ہے :صاحبزادہ حمید الدین

واقعہ کربلا ء باطل کے سامنے کلمہ حق کہنے  کا درس دیتا ہے :صاحبزادہ حمید الدین

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہدا ئے کربلا نے اسلام کی سر بلندی کے لئے یزید ی قوتوں کوعبرت کا نشان بنا دیا اور دین کی بقا کے لئے اپنی جانیں قر بان کر دیں ،واقعہ کربلا ء ہمیں باطل کے سامنے کلمہ حق کہنے کا درس دیتا ہے ۔۔

ہمیں حوصلہ اور عزم کو اپنے اندر پیدا کرنا ہو گا جو کہ حق کی حفاظت کیلئے ضروری ہے اسلام کی سر بلندی کیلئے حضرت امام حسین ؓنے جام شہادت نوش فرمایا اور بتادیا کہ فاسق و فاجر کو پیشوا نہیں مانا جا سکتا ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے ڈویژنل امیر صاحبزادہ حمید الدین رضوی ایڈ ووکیٹ نے جامع مسجد فریدیہ محلہ ہاوسنگ کالونی میں محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہادت حضرت امام حسین ؓ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،ہر دور میں وقت کے یزید کے خلاف اہل حق نے قربانیاں دیں ،آج ہمیں حسینی فلسفے اور قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں