ساڑھے 4لاکھ روئی کی گانٹھوں کے برابر کپاس کی پیداوار

ساڑھے 4لاکھ روئی کی گانٹھوں کے برابر کپاس کی پیداوار

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ زراعت پنجاب کے کراپ رپورٹنگ سروس ونگ نے کپاس کے 31 جولائی 2024 تک پیداواری اعداد و شمار جاری کر دئیے ۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں 4 لاکھ 50 ہزار روئی کی گانٹھوں کے برابر کپاس کی پیداوار حاصل ہو چکی ہے ۔گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران 4 لاکھ 32 ہزار گانٹھوں کے برابر کپاس کی پیداوار حاصل ہوئی۔موجودہ سیزن کپاس کی پیداوار گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران 4.2 فیصد زیادہ حاصل ہوئی۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ شمالی پنجاب میں کپاس کا فی ٹینڈا وزن 3.77 گرام رہا جو کہ گزشتہ سال اوسط فی ٹینڈا وزن 3.99 گرام تھا۔موجودہ سیزن شمالی پنجاب میں اوسط ٹینڈے کا وزن 5.5فیصد کم رہا۔جنوبی پنجاب میں کپاس کا فی ٹینڈا وزن 3.44 گرام رہا جو کہ گزشتہ سال 3.42 گرام تھا۔جنوبی پنجاب میں فی ٹینڈا اوسط وزن 0.6 فیصد زیادہ رہا۔محکمہ زراعت پنجاب کپاس کے اگلے عبوری اعداد و شمار 15 اگست 2024 کو جاری کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں