نئی نسل کو قربانیوں سے روشناس کرانا ہماری ذمہ داری: چودھری امجد علی

 نئی نسل کو قربانیوں سے روشناس کرانا  ہماری ذمہ داری: چودھری امجد علی

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)نسل نو کو دوقومی نظریہ اور شہداء تحریک آزادی پاکستان کی ناقابل فراموش قربانیوں سے روشناس کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

 ،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اورمفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کے فرمودات پر عمل پیرا ہوکر ہم پاکستان کو ترقی و خوشحالی کے راستہ پر گامزن کرسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر و رکن پنجاب اسمبلی چودھری امجد علی جاوید نے مسلم لیگ(ن) کے ضلعی دفتر میں جشن آزادی کی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات عمر فاروق باجوہ ایڈووکیٹ، چودھری ناصر اقبال ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں