چیئرپرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس نے روٹی کا وزن ، قیمتیں چیک کیں

چیئرپرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس نے  روٹی کا  وزن ، قیمتیں چیک کیں

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرپرسن چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ نے فیصل آباد دورہ کے دوسرے روزپرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کی چیکنگ کے لئے ہنگامی دورے کئے ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل احمدبھی ہمراہ تھے ۔

چیئرپرسن نے مختلف علاقوں میں تندورں پر روٹی کی مقررہ قیمت اور وزن پورا ہونے کو چیک کیا۔انہوں نے تندوروں پر روٹی لینے آئے ہوئے صارفین سے روٹی کی قیمت بارے دریافت کیااور کہا کہ ضلع بھر میں تندوروں پر13 روپے کی100 گرام وزنی روٹی دستیاب ہے ۔انہوں نے مختلف محلوں ومین شاہرات پر کریانہ شاپس کا بھی دورہ کیااوردکانوں پر نرخناموں کی موجودگی کو چیک کیا اور مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے ماڈل بازار جھنگ روڈ کا بھی دورہ کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں