کپاس کی فصل میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں:اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت

کپاس کی فصل میں پانی نہ کھڑا ہونے  دیں:اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت

شور کوٹ(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع شورکوٹ اعجاز صالح نے کہا ہے۔

 کہ کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ بڑھنے لگا ہے انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت توسیع کا عملہ تحصیل شور کوٹ کے مختلف علاقوں میں جا کر آگاہی فراہم کر رہا ہے ،کپاس کی فصل پر سفید مکھی کا حملہ ہو رہا ہے مگر بارش اس کیلئے فائدہ مند ہے ، ان دنوں کپاس کی فصل میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں، اگر کاشتکار توجہ دیں تو اسی مہینہ میں پیداوار اچھی آسکتی ہے اس لیے کاشتکار حضرات فصل پر توجہ دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں