فرقہ واریت پھیلانے والوںسے نمٹا جائے :قاری شبیر عثمانی

 فرقہ واریت پھیلانے والوںسے نمٹا جائے :قاری شبیر عثمانی

چناب نگر(نامہ نگار )انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے مرکز ختم نبوت چنا ب نگر میں مختلف شہروں سے آئے وفود و علماءسے ملاقات کی ہے۔

 اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ختم نبوت کا مشن مبارک ترین مشن ہے جس کیلئے اکا برین نے قربانیاں دیں اور چناب نگر میں آج صدائے ختم نبوت 7ستمبر بلند ہو رہی ہے ،کا نفرنس میں ملک بھر سے سینکڑوں قافلے شرکت کریں گے ۔ قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ فرقہ واریت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ،پاکستان کی سلامتی جان سے زیادہ عزیز ہے ، قانون ناموس رسالت اور مذہبی معاملات میں امریکی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں،اس وقت بین الاقوامی سطح پر استعماری قوتیں قادیانیوں کو اسلام اور مسلمان کے خلاف استعمال کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف بیرون ممالک خطرناک سازشوں کے ذریعے وطن عزیز کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مقتدر اداروں کو اپنے فرائضِ منصبی پوری طرح ادا کر کے امت مسلمہ کے متفقہ عقیدئے کا تحفظ کرنا چاہئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں