پینسرہ میں بارشوں سے فصلیں تباہ،گھنٹوں بجلی بند

 پینسرہ میں بارشوں سے  فصلیں تباہ،گھنٹوں بجلی بند

پینسرہ (نمائندہ دنیا )پینسرہ کے گردونواح میں بھی بارشوں نے تباہی مچا دی ،فصلیں زیر آب آگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق پینسرہ کے گردونواح نیو سبزی منڈی،چک نمبر68,69,63ج ب اور ڈگورہ سمیت دیگر دیہاتوں میں بارشوں سے فصلیں زیر آب آگئیں، سبزیاں زیر آب آنے سے کروڑوں روپے نقصان کا اندیشہ ہے کیونکہ سبزیاں تباہ ہورہی ہیں ،مسلسل بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ چکے اور سڑکوں پر بھی کئی کئی فٹ پانی جمع ہے ، اس دوران مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی کئی کئی گھنٹے معطل رہنے لگی جس سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں