گلی محلوں میں ویسٹ ورکرز کو مزید متحرک کر نے کی ہدایت

گلی محلوں میں ویسٹ ورکرز کو مزید متحرک کر نے کی ہدایت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صاف ستھرا فیصل آبادپر عملدرآمد کے سلسلے میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے شہر کے مختلف علاقوں کی شاہرات کا دورہ کیا اورویسٹ ورکرز کی ڈیوٹی پر موجودگی چیک کی۔

 انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو معمول کی صفائی پر بھرپور توجہ دینے کی تاکیدکی اور کہا کہ گلی محلوں میں ویسٹ ورکرز کو مزید متحرک کیا جائے اورکوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو اٹھا کر کولیکشن پوائنٹ اورڈمپنگ سائٹ منتقل کرنے میں دیر نہیں ہونی چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے ۔شہر بھر سے کچراکے دیرینہ ڈھیروں کے خاتمہ کے لئے بھی ہنگامی مہم جاری ہے جس کے لئے ویسٹ ورکرز ڈبل شفٹ میں سرگرم عمل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں