ڈپٹی کمشنر کاسبزی منڈی کا دورہ ، سپلائی بڑھانے پر زور

ڈپٹی کمشنر کاسبزی منڈی کا دورہ ، سپلائی بڑھانے پر زور

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کا سبزی منڈیوں کے دوروں کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے ۔

انہوں نے گزشتہ روز سبزی منڈی سدھار کا دورہ کیا اور ٹماٹرسمیت دیگرسبزیوں وپھلوں کی بولیوں کے عمل کی نگرانی کی۔ انہوں نے سبزی منڈی میں اشیا کی طلب ورسد کو چیک کیااور کہا کہ پھلوں و سبزیوں کی سپلائی کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے ۔سپلائی بڑھنے سے قیمتیں استحکام میں رہیں گی۔انہوں نے سبزی منڈی میں ریڑھی وسٹالزپر مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد چیک کیا اورٹماٹر ودیگر سبزیوں کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں