قوم اپنے ملکی دفاع کیلئے ہر وقت تیار :صہیب فاروق
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )کیڈٹ کالج جھنگ کے سی ای او کمانڈر (ر)صہیب فاروق نے کہا ہے کہ یوم دفاع ملک و قوم کے لیے شہداءکی لا زوال قربانیوں کو یاد رکھنے کا دن ہے۔۔
پاکستانی قوم اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے ،پاکستانی افواج دنیا کی بہادر فوج ہے جو اپنے وطن کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج جھنگ میں یوم دفاع کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر کیڈٹ کالج کے کمانڈر ٹریننگ خزیمہ گوہر صدیقی نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔