پولیس مقبو ل لودھی کے گھر ڈکیتی کے ملزمان گرفتار کرنے میں ناکام
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )پولیس سابق صدر فیصل آباد پریس کلب مقبو ل لودھیکے گھر ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی مقبو ل لو دھی کے گھر ڈکیتی کے ملزما ن تا حال گرفتار نہ ہو سکے ،وزیر اعلیٰ پنجا ب اور آئی جی نے متعلقہ حکام کو ڈکیتی کے ملزما ن کو ہفتے میں گرفتار کر کے ما ل مسروقہ برآمد کر نے کی ہدایت کی تھی ،ڈی ایس پی خالد جاویدجوئیہ نے واردات سے ہی اظہار لاعلمی کر دیا۔ صحا فی برادری اور شہری حلقو ں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور آئی جی سے مطا لبہ کیا ہے ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کر ایا جائے ، سا بق ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑا نوا لہ رانا محمد علی ، ڈی ایس پی خالد جاوید جوئیہ کی جائیدادوں کی انکوائری کرائی جائے ۔