سمندری:امن ویلفیئر کے زیرِ اہتمام میٹنگ کا انعقاد

سمندری:امن ویلفیئر کے  زیرِ اہتمام میٹنگ کا انعقاد

سمندری (نمائندہ دنیا )امن ویلفیئر کے زیرِ اہتمام 19اکتو بر کو منعقد ہو نیوالی بین الاقوامی سالانہ تحفظ ختم نبوت کا نفر نس کی تیاریوں کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد، جس میں چو ہدری طاہر پسوال ،مفتی سعید احمد رضوی،سید مطاع الرسول نے خصوصی شرکت کی۔

شرکا نے 19اکتوبر کو فیصل آباد روڈ فٹ بال سٹیڈیم میں ہونے والی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کو کامیاب بنانے کے عزم اعادہ کیا ، میٹنگ میں مفتی سعید احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہر سال سمندری میں منعقد ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کا شمار انٹرنیشنل لیول پر ہوتا ہے ، انشاللہ اس بار بھی پہلے سے زیادہ ہماری محنت اور لوگوں کا پیار ختم نبوت کانفرنس کو کامیاب بنائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں