اختیارات سے تجاوز :تھانیدار سمیت دیگر اہلکاروں پر مقدمہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے شہری کے اہلخانہ کو گھر میں گھس کر دھمکیاں دینے والے اے ایس آئی سمیت دیگر پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مدینہ آباد کے رہائشی شاہد پرویز نے پولیس کوبتایا کہ اسکے بیٹے کا ملزمان کے ساتھ معمولی رنجش کی بناء پر جھگڑا ہوگیا تھا جس پر مبینہ طورپر اے ایس آئی سعید انور اور کانسٹیبل یاسر سمیت دیگر افراد نے اسکے گھر پر دھاوا بول دیا ، ملزمان کی پشت پناہی کرتے ہوئے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔