ڈیڑھ ماہ میں گرانفروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

ڈیڑھ ماہ میں گرانفروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے اور گذشتہ ڈیڑھ ماہ میں گرانفروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر نے بتایا کہ یکم ستمبر سے اب تک پھل، سبزیوں،کریانہ کی اشیاء،چکن ودیگر اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پر31 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج،129 دکانیں سیل،408 دکاندار گرفتار کرائے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں وبازاروں میں مجموعی طور پر32 ہزار 194 انسپکشنز کرکے 2627 گرانفروشوں کو ایک کروڑ 90 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں