احمدپورسیال:آوارہ کتوں کی بھرمار، شہریوں کو شدید خطرات لاحق
احمد پور سیال(نمائندہ دنیا )احمدپورسیال کے گلی محلوں میں موجود آوارہ کتوں نے شہریوں اور خاص طور پر بچوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کی نااہلی کی وجہ سے شہر بھر میں آورہ کتوں کی بھرمار، شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ، شہر کے مصروف ترین میو چوک ،درس جامعہ الغدیر چوک اور کلمہ چوک میں موجود آوارہ کتوں کے غول راہگیروں کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں، خاص طور پر سکول کے بچوں ، بوڑھوں اور خواتین راہگیروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ،شہریوں کی آمد و رفت کے دوران آوارہ کتوں کی موجودگی کسی حادثے کو جنم دے سکتی ہے ۔واضع رہے گذشتہ کئی ماہ سے میونسپل کمیٹی احمدپورسیال میں مستقل چیف آفیسر کی تعیناتی نہیں ہو سکی اور چیف آفیسر گڑھ مہاراجہ بطور ایڈیشنل سی او احمدپورسیال چارج سنبھالے ہوئے ہیں اوران کی مسائل پر گرفت کمزور ہے ، عوامی و سماجی حلقوںنے متعلقہ حکام سے فوری طور پر آوارہ کتوں کی تلفی کا مطالبہ کیا ہے ۔