سمندری :پاکستان علما ء کونسل کے زیر اہتمام تربیتی سیمینار کا انعقاد
سمندری(نمائندہ دنیا )پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام جامع مسجد محمدیہ قاسم بازارسمندری میں ختم نبوت تربیتی سیمینار (برائے علماء کرام)کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علماء نے شرکت کی۔
اس موقع پر سیمینار کے شرکاء سے خطاب میں مولانا انس خان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی اساس اور بنیاد ہے اس پر کامل ایمان ہی کامل مؤمن ہونے کی علامت ہے ۔ مولانا محمد یاسر علوی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ کی وحدت کا علمبردار ہے ،تحفظ عقیدہ ختم نبوت ہی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے ۔اس موقع پر مولانا شعیب بخاری ،مولانا اسلم قادری، مولانا وقار احمد اور ملک اویس اعوان نے بھی خطاب کیاجبکہ قاری محمد یونس،مولانا عثمان فاروق، مفتی خلیل احمد،مولانا صہیب بخاری،مولانا عمرفاروق سمیت کثیر تعداد میں علماء نے سیمینار میں شرکت کی۔