چنیوٹ :ای پولیس ایپ سے مشکوک افراد ، گاڑیوں کی چیکنگ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ بھر میں ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے ۔ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 206افراد اور468 وہیکلز کو چیک کیا۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھرمیں ای پی پی چیکنگ کر کے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔جدید ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کر کے کریمینلز کیخلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ذرائع کوبروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔