قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبا کی وی سی جی سی یو سے ملاقات
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے سابق طلبا کے ساتھ ملاقات کے دوران، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے اعلیٰ تعلیم کی ترقی میں تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں پیشرفت کو آگے بڑھانے کے لیے مضبوط پارٹنرشپ بنانے ، سابق طلباء کے نیٹ ورکس کو بڑھانے اور ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ حاصل کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر محمد مرتضیٰ نور، قائد اعظم یونیورسٹی کے سرگرم سابق طالب علم بھی موجود تھے ۔ تقریب میں قائد اعظم یونیورسٹی کے سابق طلبا نے بھرپور شرکت کی۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے سابق طلباء نے وائس چانسلر ڈاکٹر رؤف اعظم کو اعلی تعلیم کے حوالے سے ان کی اجتماعی کوششوں میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا، جس سے پاکستان میں مستقبل کے لیے جامعات کے ساتھ مضبوط تعلیمی روابط قائم کیے جائیں گے ۔