ڈی سی چنیوٹ کی زیرصدارت ایجوکیشن ریویو کمیٹی کا اجلاس
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اﷲگوندل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں ڈی ایم او /اے سی شمس الرحمن، سی او ایجوکیشن ناصر عزیز، ڈی اوز ڈاکٹر محسن، محمد عبدالجلیل ،خدیجہ بخاری، ڈپٹی ڈی اوز میڈم زاہدہ ،روبینہ چودھری ، محمد مدنی، اسحاق تبسم اور اے ای اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ چنیوٹ کی ماہ ستمبر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،ڈی ایم او، سی او ایجوکیشن نے بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل نے کہا ہے کہا کہ یجوکیشن افسران ، اے ای اوز سکولوں کاباقاعدگی سے وزٹ کریں ، کوالٹی آف ایجوکیشن اور کوالٹی آف مانیٹرنگ پر توجہ دیں، چھٹیوں کے بعد سکولوں میں اساتذہ و طلباءکی سو فیصد حاضری کو یقینی بنائیں اور ٹیچرز کو بہتری کے حوالے سے گائیڈ کریں، جو بھی وزٹ کریں پورے حقائق اور اعتماد سے کریں ،آپکی رپورٹ پر بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ سکولوں کی بہتری و بحالی کے حوالے سے تمام افسران، اساتذہ کرام اپنا کردار ادا کریں، جو بہتر پرفارم کرے گا اسے شاباش اور جو کام نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔