ناقص کارگردگی ، کرپشن : چیف آفیسر کارپوریشن زبیروٹو ، میونسپل آفیسر ریگولیشن محمد امجد تبدیل

ناقص کارگردگی ، کرپشن : چیف آفیسر کارپوریشن زبیروٹو ، میونسپل آفیسر ریگولیشن محمد امجد تبدیل

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو اور میونسپل آفیسر ریگولیشن محمد امجد کا تبادلہ کردیا گیا۔۔۔

 ذرائع کے مطابق دونوں افسروں کو مبینہ طور پر ناقص کارکردگی بے ضابطگیوں اور کرپشن پر ٹرانسفر کرتے ہوئے لوکل گورنمنٹ بورڈ لاہور طلب کیا گیا ہے ۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو کو مبینہ طور پر ناقص کارکردگی پر تبدیل کیا گیاہے ۔انکروچمنٹ کے معاملے پر سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈی جی انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ پنجاب کی جانب سے زبیر وٹو کی جواب طلبی کی گئی تھی اورتجاوزات کیخلاف خاطر خواہ کارروائی نہ کرنے پر وضاحت طلب کی گئی تھی زبیر وٹو کمشنر کے احکامات کو بھی ردی کی ٹوکری میں ڈالتے رہے ذرائع کا دعویٰ ہے گزشتہ دنوں کمشنر نے زبیر وٹو کو اپنے آفس بلا کر سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے ہی ادارے میں اپنی گرفت کھوچکے ہیں آپ کی کارکردگی انتہائی ناقص ہو چکی ہے چیف آفیسر زبیر وٹو کو سخت وارننگ بھی دی گئی لیکن زبیر وٹو نے اپنا قبلہ درست نہ کیا ۔دوسری جانب چیف آفیسر کے خلاف سورس رپورٹس متعلقہ اتھارٹیز کو برائے کارروائی بھجوائی جاتی رہیں رجسٹریوں کے نام پر مبینہ طور پر اربوں روپے کے سیکنڈل میں بھی چیف آفیسر زبیر وٹو کا نام آتا رہا روزنامہ دنیا کی جانب سے زبیر وٹو کی مبینہ کرپشن کی متعدد بار نشاندہی کی گئی جس پر اداروں کو متحرک ہونا پڑا ذرائع کے مطابق تبادلے کے بعد چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو کی انکوائری کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں