مکوآنہ:جٹ کبڈی کلب 73گڈیاں نے ٹورنامنٹ جیت لیا
مکوآنہ(نمائندہ دنیا)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ وڈیژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر کلب کبڈی ٹورنامنٹ مکوآنہ کافائنل میچ جٹ کبڈی کلب 73گڈیاں نے جیت لیا ۔۔۔
علی شہنشا ہ کلب مکوآنہ نے دوسری ، ڈائمنڈ کلب زاہد اعوان نے تیسری اور عمران کلب خانوآنہ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔پوزیشن ہولڈرز میں بالترتیب 50ہزار ، 30ہزار ،20ہزار اور10ہزار روپے کے نقد انعامات اورٹرافیاں تقسیم کی گئیں ۔ مہمان خصوصی شبیراحمد سندھو، ابراہیم سندھو، تنویر تارڑ ، ریاض باجوہ ، سردار فریاد علی ڈوگر، رائے ریاست کھرل ، منصورا حمد تتلہ اور سعود سعید رندھاوانے انعامات تقسیم کئے ۔ آرگنائزنگ کمیٹی میں عمران طاہر ی ، اسراراحمدلکھویرا، فیاض ڈھڈی ، حسن شاہ کوچ، علی محمدڈھڈی ، یٰسین کھوکھر، امتیاز ڈھڈی ، ابو ذرغفاری شامل تھے ۔ جبکہ ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض عالمی کبڈی کے مبصر طیب گیلانی ، عبدالحکیم ، فضل الحق گجر، پروفیسر شہزاد سلیم ، ارشد ڈوگر ، فیض لونا، رانا اقبال ، ماسٹر غلام عباس ، ماسٹرسلامت علی، شہباز شریف سہوترہ اور شاہد چیمپئین نے سرانجام دیئے ۔