امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ،قونصل جنرل کرسٹن کی طلباء سے ملاقات

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ،قونصل جنرل کرسٹن کی طلباء سے ملاقات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور لاہور میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن فیصل آباد کیمپس کے امریکہ کی معاونت سے جاری انگلش ایکسس سکالرشپ پروگرام کے تحت زیرتعلیم طلباء سے ملاقات کی اور اس پروگرام کے حوالے سے بات چیت کی۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی مین لائبریری میں منعقدہ سیشن میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے ۔ طلباء نے ایکسس پروگرام کے تحت حاصل کردہ صلاحیتوں کے حوالے سے تجربات سے آگاہ کیا اور ابلاغی، لیڈرشپ اور دیگر صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔ امریکی سفیر ڈونلڈبلوم نے دونوں جامعات کے اساتذہ اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام طلباء کو کمیونٹی لیڈر بننے کی صلاحیتوں سے آراستہ کرے گا تاکہ وہ پاکستان کے مستقبل اور ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ یاد رہے 2004ء سے اب تک ایکسس پروگرام کے تحت 27ہزار طلباء مستفید ہو چکے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں