جکھڑ :رحمانی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام کنونشن کا انعقاد
جکھڑ (سٹی رپورٹر )ضیاءاللہ رحمانی کی قیادت میں یوتھ ونگ بنا دی ۔تفصیلات کے مطابق ضیاءاللہ رحمانی کی قیادت میں رحمانی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام کنونشن کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔
کنونشن میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شاہد اقبال گجر نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں ، معاشرے میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے ، نوجوان ایک طاقتور معاشرے کے معمار بھی بن سکتے ہیں اور اس کو مسمار بھی کرسکتے ہیں۔